بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی جی اسلام آبادکودھمکی،گنڈاپور عمران کے نقش قدم پر

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکی احتجاج کے دوران اسلام آبادسے پراسرارگمشدگی اور اگلے روز خیبر پختونخوا اسمبلی میں
سرپرائز انٹری سے متعلق ابھی تک چہ مگوئیاں ہورہی ہیں اور اس حوالے سے متضاد دعوے سامنے آرہے ہیں،خود وزیراعلیٰ کی طرف سے اس ضمن میں دیئے گئے بیان پر انہیں تنقیدکانشانہ بنایاجارہاہے،صوبائی اسمبلی میں تقریرکید وران گنڈاپورنے دعویٰ کیاوہ اسلام آبادسے ہری پورپہنچے وہاں سے سوات گئے اور پھر پشاورآئے ڈی پی اونے انہیں سکیورٹی دینے سے انکارکردیااس سے پہلے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ علی امین گنڈاپورنے رات عمرایوب کے گھر بسرکی جب کہ سینیٹر فیصل واوڈانے دعویٰ کیاتھا کہ گنڈاپورگاڑی کی ڈکی میں بیٹھ کر فرارہوئے ،چنانچہ اس ضمن میں متنازعہ دعووں نے اس معاملے کو مزیدپراسراربنادیاہے،علاوہ ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت کو آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کے لیے وارننگ دے دی، انہوں نے کہا کہ آئی جی کو نہ ہٹایا گیا تو اسلام آباد پر دھاوا بولیں گے،بظاہر علی امین گنڈاپورنے اس دھمکی نے آئی جی اسلام آبادکی نوکری پکی کردی اگر انہیں ہٹانے کی کوئی تجویززیرغوربھی تھی تو اس پر کام نہیں ہوگا،اسی طرح گنڈاپور اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، جوایک وقت میں سابق آئی جی اسلام آبادطاہرعالم کو دھمکیاں دیاکرتے تھے ۔دوسری جانب خیبرپختونخواسمبلی میں افسوسناک واقعہ پیش آیاجہاںسپیکرکی طرف سے حزب اختلاف کو بات کرنے کا موقع نہ دیئے جانے پر  ہنگامہ آرائی ہوئی اور اراکین اسمبلی گھتم گھتا ہوگئے، اراکین اسمبلی کی جانب سے لاتوں اور مکوں کا آزادنہ استعمال کیا گیا، اپوزیشن اراکین نے اسپیکر سے بات کرنے کا وقت مانگا تھا جو ملنے پر پر تلخ کلامی ہوئی اور باتھ ہاتھا پائی تک پہنچی،پی ٹی آئی کے ممبر نیک محمد اور تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے اقبال وزیر آپس میں گتھم گتھا ہوئے، جس کے بعد دونوں اراکین کے حامیوں نے بھی ایک دوسرے پر حملے کیے۔  اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کو بولنے کے لیے وقت دیا ہمیں کیوں نہیں ملتا، ہمیں بات نہیں کرنے دی جاتی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے معاملے میں تین افراد کو گرفتار بھی کیا گیا،تینوں گرفتارافراد ایم پی اے اقبال وزیر کے ساتھی بتائے جاتے ہیں جنہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ بعدازاں، خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر 14 اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا،صوبائی اسمبلی میں پیش آنے والایہ واقعہ ایک غلط روایت ہے جس کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئیایسے واقعات سے منتخب ایوانوں کا تقدس مجروح ہوتاہے ۔