اسلا م آباد: وفاقی حکومت نے اربوں روپے کی بچت کے لیے2 وزارتوں کو ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے وزارت توانائی اور وزارت آبی وسائل کو ایک کرنے کا فیصلہ کرلیا دونوں وزارتوں کو ضم کرنے کی سمری تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے جس کے بعد انرجی، واپڈا اوراین ٹی ڈی سی سمیت تمام ذیلی ادارے اکٹھے ہو سکیں گے۔
دونوں وزارتیں پہلے بھی ایک ساتھ کام کرتی رہی ہیں، انکا وزیر اور سیکرٹری بھی ایک ہی ہوا کرتا تھا، اب ان کے ایک وزارت ہونے سے سالانہ اربوں روپے اخراجات کی بچت ہو سکے گی جب کہ اضافی اسٹاف ، ٹرانسپورٹ اور دیگر ملازمین کو بھی کم کیا جا سکے گا۔
ایک وزارت ہونے سے پانی و بجلی کے منصوبوں کی رفتار تیز ہو سکے گی۔
علاوہ ازیں وفاقی کابینہ متعدد دیگر وزارتوں کو بھی ضم کرنے پر غور کررہی ہے۔
وزارت توانائی اور آبی وسائل کو ضم کرنے کا فیصلہ،اربوں روپے کی بچت ہوگی







