بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران کااسرائیلی کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے پر  خلیجی ممالک کو سخت انتباہ

  ایران نے خلیجی ملکوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران پر حملوں کیلئے اسرائیل کو اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے گریز کریں۔
میڈیارپورٹس کےمطابق ایرانی حکومت نے خلیجی ریاستوں سے اس معاملے پر کوئی بات نہیں کی کہ اگر اسرائیل سے لڑائی کے دوران اُس کی (ایران کی) تیل کی پیداوار گھٹ جائے تو خلیجی ریاستیں اپنی پیداوار بڑھائیں۔
 تہران نے خلیجی ریاستوں سے کہا کہ اسرائیل کو حملوں کیلئے فضائی حدود یا فوجی اڈوں کے استعمال کی اجازت دینا ہر اعتبار سے ناقابلِ برداشت ہوگا  ایسے کسی بھی اقدام کا جواب دیا جاسکتا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک طرف اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی جاری ہے، دوسری طرف ایران کے وزیرِخارجہ عباس عراقچی سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں کے دوروں پر ہیں۔
  ایرانی حکام نے گزشتہ ہفتے قطر کی ایک کانفرنس کے دوران خلیجی ممالک سے بات چیت کی تھی، اس نے تمام خلیجی ریاستوں سے اسرائیل کیساتھ تنازع کے دوران غیر جانب داری کی ضمانت طلب کی تھی۔
 ایران نےاس سے پہلے خلیجی مجلسِ تعاون کے ارکان کو خبردار کیا تھا کہ اس گروپ کے کسی ایک ملک نے بھی اسرائیل کو ایرانی سرزمین پر حملوں کیلئے فضائی حدود یا فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی تو اِسے پورے گروپ کی طرف سے کیا جانیوالا اقدام تصور کیا جائے گا۔