بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

   کالعدم پی ٹی ایم کے ساتھ بیٹھنے والوں کے شناختی کارڈ بلاک کئے جائیں گے، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں کسی بھی صورت متوازی عدالتی نظام کی اجازت نہیں دے سکتے، کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کیساتھ بیٹھنے والوں کے شناختی کارڈ بلاک کئے جائیں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ایم کی جانب سے ریاستی اداروں اور پولیس کو گالیاں دی گئیں، ہمیں جرگے پر اعتراض نہیں، لیکن عدالت قائم نہیں کی جاسکتی۔
وزیرداخلہ نے کہا  وزارت داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی عائد کی ہے، ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو لانا جرگہ نہیں۔

ان کاکہناتھا کہ حکومت حقوق کی بات کرنے والوں کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہے، لیکن پی ٹی ایم کے ساتھ بیٹھنے والوں کے شناختی کارڈ بلاک کریں گے، کسی کو  بندوق اٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پی ٹی ایم کا ایک دو سیاسی جماعتوں نے بھی ساتھ دیا تھا، پاکستان میں کسی کو فساد کی اجازت نہیں دی جاسکتی، کسی بھی صورت میں فسادی کو معافی نہیں دی جاسکتی، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ گالی دیں اور ریاست خاموش رہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ ریاست کے خلاف کام کریں اور ہم خاموش رہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ ملک کیخلاف کسی کام کی اجازت نہیں دی جاسکتی، یہ جاننا ضروری ہے کہ پی ٹی ایم پر کیوں پابندی لگائی گئی، ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی گرفت سخت ہوگی، ان کیساتھ تقریباً ہر جماعت کے نمائندوں نے ملاقات کی، ملاقات سے مسئلہ نہیں ہے، مسئلہ سپورٹ کرنے سے ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پی ٹی ایم کی ڈاکیومنٹری بھارتی کمپنی نے بنائی، پی ٹی ایم پر پابندی حکومت کی جانب سے لگائی گئی  ۔