اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل دن میں وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں ایس آئی ایف سی اور مختلف ممالک کے ساتھ ایم او یوز اور معاہدوں کی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں خصوصی قانون سازی ٹیبل ایجنڈے کے طور پر بھی پیش ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ سعودی وزیرسرمایہ کاری خالد عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں سعودی عرب کا وفد پاکستان پہنچ گیا اور 2 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔
وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب، قانون سازی ٹیبل ایجنڈے کے طور پرپیش ہونے کا امکان







