اسلام آباد:پیپلز پار ٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی شادی کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ کردیا۔
زرداری ہاؤس میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسوقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک صحافی نے بلاول بھٹو سے سوال کیا کہ آپ شادی کب کررہے ہیں؟
صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے قہقہہ لگایا اور کہا کہ میری شادی میری مرضی۔
بلاول بھٹو کے اس جواب پر وہاں موجود تمام صحافیوں کے بھی قہقہے بلند ہوگئے اور محفل کشت زعفران بن گئی۔
میری شادی میری مرضی ، بلاول بھٹو کا شادی کے سوال پر دلچسپ جواب







