بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینیٹر زاہد خان کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات،مرکزی امیر منتخب ہونے پر مبارکباد،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے سابق مرکزی ترجمان اور سینیئر سیاستدان سینیٹر زاہد خان نے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی قائد مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران زاہد خان نے مولانا فضل الرحمن کو جماعت کا مرکزی امیر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات کو سیاسی حلقوں میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ یہ ایسے وقت میں ہوئی جب ملک میں سیاسی تبدیلیاں زیر بحث ہیں اور مختلف سیاسی جماعتیں اپنے آئندہ لائحہ عمل پر غور کر رہی ہیں۔