اسلام آباد: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ قادیانیوں کا اپنے آپ کو مسلمان یا احمدی کہلانا درست نہیں، بحیثیت پاکستانی شہری قادیانیوں کے لیے لازم ہے کہ وہ آئین میں طے شدہ اپنی آئینی حیثیت کو تسلیم کریں۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے مبارک ثانی کیس میں عدالتی فیصلے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ عدالت نے اپنے گزشتہ 6 فروری اور24 جولائی کے فیصلوں کو نہ صرف واپس لیا بلکہ رسول محتشم ختمی المرتبت حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ختم نبوت بارے آیات قرآنیہ اور احادیث سے دلائل بھی پیش کیے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت نے بجا کہا کہ کسی کو یہ حق نہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو کسی ایسے مذہب کا پیروکار ظاہر کرے جس کے بنیادی عقیدے سے ہی وہ انکاری ہو۔ لہٰذا قادیانیوں کا اپنے آپ کو مسلمان یا احمدی مسلمان کہلانا درست نہ ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بحیثیت پاکستانی شہری قادیانیوں کیلئے لازم ہے کہ وہ آئین میں طے شدہ اپنی آئینی حیثیت کو تسلیم کریں۔
قادیانیوں کا خودکو مسلمان یا احمدی کہلانا درست نہیں، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل







