بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی ایم سے مذاکرات تھنک ٹینک کافیصلہ ، وزیراعلیٰ کے پی کوٹاسک

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)حال ہی میں  کالعدم قراردی گئی تنظیم پی ٹی ایم کی طرف سے بلائے گئے پشتون جرگے نے سیاسی مخالفین کو ایک ہی چھت کے نیچے جمع ہونے پر مجبورکردیااور تحریک انصاف،ن لیگ ودیگرجماعتوں نے سیاست سے بالاترہوکر ملک وقوم کےمفادنے پی ٹی ایم کے ساتھ مذاکرات کرنے کافیصلہ کیااور اس کا اختیاروزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکودے دیاگیاہے،8فروری کے انتخابات کیبعد جب سے گنڈاپوروزیراعلیٰ بنے وہ عمران خان کی ہدایا ت پر وفاق اور سیاسی مخالفین سے محاذآرائی کررہے تھے ،ڈی چوک پر احتجاج کے بعد ان کی وضاحتیں جاری تھیں تاہم اسی عرصے میں ایک اہم تھنک ٹینک نے پی ٹی ایم کی طرف سے بلائے گئے جرگے پر فورس استعمال کرنے اور اس سے خون خرابہ ہونے کے خدشے کے پیش نظر مذاکرات کے ذریعے مسائل کاحل تلاش کرنے کافیصلہ کیاتو گزشتہ رات اچانک صورتحال بدلی،وہیں وزیراعلیٰ جو گورنرفیصل کریم کنڈی کو ملناگہوارہ نہیں کرتے تھے اور انہیں گورنرہاوس سے نکالنے کی دھمکیاں دیاکرتے تھے انہیں اس مسئلے کے حل کے لئے مل بیٹھنے کی دعوت دی جسے گورنرنے قبول کیا،تھنک ٹینک کی تجاویزکو آگے بڑھانے میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہراول دستے کاکرداراداکیااور جمعرات کو وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں گرینڈجرگہ منعقدہواجس کی میزبانی وزیراعلیٰ نے کی ،جرگیمیں گورنر،وزیرداخلہ محسن نقوی،وزیرامورکشمیرامیرمقام ،سپیکرصوبائی اسمبلی بابرسلیم سواتی، اے این پی کے ایمل ولی خان،میاں افتخارحسین،صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرڈاکٹرعباداللہ خان،جماعت اسلامی کے پروفیسرابراہیم ،سکندرشیرپاؤسمیت دیگرجماعتوںکے نمائندوں نے شرکت کی،خوش آئندبات ہے کہ اس جرگے نے اتفاق رائے سے پی ٹی ایم جرگے کے مشران سے مذاکرات کااختیاروزیراعلیٰ کودے دیاپشتون روایات میں جرگہ کو بہت اہمیت حاصل ہوتی ہے اور جرگے میں ہونے والے فیصلوں پر عمل بھی ہوتاہے اصل معاملہ یہ ہے کہ پی ٹی ایم گزشتہ چند برسوں سے اپنی سیاست اینٹی اسٹیبلشمنٹ سے آگے بڑھاتے ہوئے اینٹی پاکستان تک لے آئی تھی اس کے بعض کارکنوں نے قومی پرچم کی کء بار بے حرمتی کی ،اس کے بعض رہنماوں کے پاکستان دشمن بیرونی عناصرسے رابطے بھی رہے اور حکومتی حلقے اس باریمیں کھل کر بات بھی کرتے ہیں،اگر پی ٹی آئی ملکی آئین وقانون کے اندررہتے ہوئے جائزمطالبات پیش کرتی ہے توان کے حل کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو کوشش کرنی چاہئے تاکہ صوبے میںامن وامان قائم ہو،پہلے ہی کالعدم ٹی ٹی پی کی دہشت گردی کی وجہ سے بہت سے مسائل ہیں ہمیں امیدرکھنی چاہئیکہ جمعہ کو گورنراور وزیراعلیٰ جب کالعدم پی ٹی آئی کے رہنماوں سے ملنے جائیں گے تو مسائل کا مذاکرات سے حل تلاش کرنے کا حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔علاوہ ازیں پانچ آئی پی پیزکے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیاگیاہے ، صارفین کو ساٹھ ارب کاسالانہ ریلیف ملے گااور قومی خزانے کو 411ارب روپے کی بچت ہوگی ،یہ معاہدے2027 میں ختم ہوناتھے لیکن عوامی دباؤاوروزیراعظم شہبازشریف کی دلچسپی سے احسن طریقیسے اس مسئلے کو حل کیاگیااب دیگرآئی پی پیزکے ساتھ بھی اسی طرح معاملات کو دیکھاجائے تو بجلی کی قیمتوں میں آئندہ چند ماہ میں 10سے15روپے کمی لائی جاسکے گی۔جہاں تک آئینی ترمیم کا تعلق ہے اس میں پیشرفت ہورہی ہے بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی وفدکے ہمراہ ن لیگ کے صدر نوازشریف سے اہم ملاقات اس بات کا واضح اشارہ ہیکہ حکمران اتحاد آئینی عدالت اور اصلاحات کے ترمیمی بل کو ہرصورت میں منظورکراناچاہتاہے،بلاول بھٹو پہلے ہی متحرک کرداراداکررہے ہیں اور اب نوازشریف کے کھل کرمیدان میں آنے سے اس بات کے امکانات پیداہوگئے ہیں کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان کو منالیاجائے گااب صرف اس بات پر اختلاف رائے ہیکہ آئینی عدالت بنائی جائے یاآئینی بینچ بنایاجائے،اگرنوازشریف ایک دوروزمیں مولانافضل الرحمان سے ملاقات کرتیہیں اور ان کے تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرادیتے ہیں تو یہ آئینی ترمیم 18اکتوبرکے بعد منظورکرانے میں حکومت کامیاب ہوجائیگی ،اگرفوری اتفاق رائے نہ ہواتو 25اکتوبرکے بعد بھی آئینی ترمیم منظورکی جاسکتی ہے۔