بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی میں ڈینگی کے خاتمے کی مہم جاری

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر راولپنڈی میں ڈینگی کے خاتمے کی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور وزیراعلیٰ کی فوکل پرسن محترمہ طاہرہ اورنگزیب نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں ان کے ہمراہ مقامی عہدیدار اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران طاہرہ اورنگزیب نے ورکشاپس، دکانوں اور زیر تعمیر سائٹس کا معائنہ کیا اور عوام سے صفائی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ صفائی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور غفلت برتنے والے عملے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

اجلاس میں پارٹی کے مقامی رہنما ملک ابرار سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈینگی سے بچاؤ کے انتظامات، اسپرے، گندگی کی صفائی اور ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔