ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی 82ویں سالگرہ کے موقع پر بہو ایشوریا رائے بچن نے مبارکبادی پیغام جاری کرکے ابھیشیک سے علیحدگی کی افواہوں کو رد کردیا۔
امیتابھ بچن کو بالی وڈ کا شہنشاہ کہا جاتا ہے، 5 دہائیوں سے زیادہ عرصے پر محیط کریئر میں انہوں نے اپنی اداکاری کی خوب دھاک بٹھائی اور اب بھی مداحوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔
سینئر اداکار نے 11 اکتوبر کو اپنی 82ویں اپنی سالگرہ منائی اور اس خوشی کا دن منانے کیلئے دنیا بھر سے مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے ممبئی میں موجود رہائش گاہ ‘جلسہ’ کے باہر انتظار کرتے بھی نظر آئے۔
بگ بی کی سالگرہ پر جہاں انکے لاکھوں پرستاروں اور عزیز و اقارب کی جانب سے مبارکبادی پیغامات موصول ہو رہے ہیں وہیں بہو ایشوریا رائے بچن کی جانب سے ملنے والے پیغام نے بھی سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایشوریا رائے بچن نے پوسٹ شیئر کی جس میں بگ بی سفید ہوڈی پہنے اپنی پوتی آرادھیا بچن کو سینے سے لگائے کیمرے کے سامنے پوز دے رہے ہیں۔
دادا اور نواسی کے محبت سے بھرپور لمحات سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں اپنے سسر و اداکار امیتابھ بچن کو پوتی کی جانب سالگرہ کی مبارک باد دی اور لکھا کہ،’سالگرہ مبارک ہو پا- داداجی’۔
دوسری جانب جیسے ہی بہو کی سسر کیلئے محبت سوشل میڈیا کی زینت بنی وہیں اس پوسٹ نے بچن خاندان کے اندر کشیدگی کی افواہوں کو ختم کردیا۔
کیونکہ گزشتہ کچھ عرصے سے یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ خاندان کے اندر تنازعات ہیں اور ایشوریا کی ابھیشیک سے تعلق میں دراڑ آچکی ہے لیکن ایشوریا کی یہ پوسٹ ان افواہوں کو خاموش کرنے کے لیے کافی ثابت ہوئی۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ، ’آخرکار، اتنے عرصے بعد آپ نے کچھ پوسٹ کیا‘، جبکہ دوسرے نے کہا ’اور کئی لوگوں نے کہا تھا کہ وہ اب الگ ہو چکے ہیں، یہ پوسٹ ان سب کو خاموش کر دے گی۔‘









