بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

احتجاج کی کال ،پی ٹی آئی کا پاکستانی عوام سے کوئی رشتہ ناتا ہے یا نہیں ،عرفان صدیقی

اسلام آباد: (ممتاز نیوز)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ‏معزز غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی میں احتجاج کی کال دے کر ڈی چوک پر تماشا لگانے ، بدامنی پھیلانے اور جلاؤ گھیراؤ کرنےسے پہلے ، پی ٹی آئی اتنا بتا دے کہ کیا اس پاکستان اور یہاں کے عوام سے اس کا کوئی رشتہ ناتا ہے یا نہیں ؟ اگر ہے تو وہ سیاست کے پردے میں وہی کچھ کیوں کر رہی ہے جو دہشت گردی کو ہتھیار بنانے والے ریاست دشمن عناصر کر رہے ہیں؟