اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے سابق نائب وزیراعظم وو بانگ گوا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے وو بانگ گوا کو پاکستان کا مخلص دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاک چین تعلقات کو مضبوط بنانے میں قابلِ تعریف کردار ادا کیا تھا۔
صدر زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وو بانگ گوا کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی موت سے پاکستان ایک حقیقی دوست سے محروم ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کی ہمدردیاں اور دعائیں چینی عوام، حکومت اور سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔
وو بانگ گوا کی قیادت میں چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں کئی اہم پیشرفتیں ہوئیں، جنہیں دونوں ممالک کے لیے ایک اہم سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔







