بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چینی وزیراعظم کا دور۔، گوادرایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ سمیت اہم معاہدوں کا امکان

  اسلام آباد: وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے چینی وزیراعظم لی کیانگ کے دورے کے حوالے سے کئی منصوبوں پر ورکنگ مکمل کرلی اور امکان ہے کہ گوادر ایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ، قراقرم ہائی وے کی تعمیر کے لیے دو ارب ڈالرز کے قرض سمیت مختلف معاہدوں کا امکان ہے۔
 چینی  وزیراعظم لی کیانگ کے 11 سال بعد پاکستان کے دورے کے حوالے سے وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے کئی منصوبوں سے متعلق ورکنگ مکمل کر لی۔
  نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ بھی متوقع ہے، جس پر تقریباً 54 ارب 98کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے اور گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر بس 380 سمیت دیگر بڑے طیارے بھی لینڈ کر سکیں گے۔
 چینی وزیراعظم کے دورے کے موقع پر کوہالہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ اور آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے متعلق پیشرفت کا امکان ہے، گوادر کول پاور پلانٹ متعلق بھی حکومت فنانشل کلوز معاہدے کی خواہاں ہے۔