بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایس سی او اجلاس، بھارتی وفد سے کوئی ملاقات طے نہیں،ترجمان دفترخارجہ

 اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سی پیک کے فیز ون کے انفرا اسٹرکچر، چینی اتھارٹی، چینی ملکیتی اداروں، چینی قرض دہندگان کے تعاون کے بغیر ہم سیپی کے فیز ٹو کا ذکر بھی نہیں کرسکتے تھے کیونکہ فیز ٹو اس تمام انفرا اسٹرکچر سے فائدہ اٹھانے کا مرحلہ ہے، یہ ہماری مدد کو آئے اور تقریباً 20 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم کا معاہدہ چین کے انتہائی متحرک اور بت لوث تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
ان کاکہناہے کہ ہمارے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ پاکستان آرہے ہیں، چین میں جو ہماری مہمان نوازی گئی تھی، اب ہمارا موقع ہے کہ ہم بھی اس قسم کی میزبانی کریں۔
 
دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی تیاریاں مکمل ہیں۔
 ان کاکہناہے کہ پاکستان نے حال میں ایس سی او میں شمولیت اختیار کی اور پہلی مرتبہ اس کی چیئرمین شپ پاکستان کے پاس آئی ہے، ایس سی او کے قوانین کے مطابق صدارت جس کے پاس ہوتی ہے وہی ملک کانفرنس کا انعقاد کرتا ہے۔
 ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ یہ کانفرنس معاشی تعاون کے معاملات، یوتھ افئیر، سوشل اکنامک ڈیولپمنٹ، بڑھتی غربت پر فوکس کرے گی۔
 ان کاکہناتھا کہ چینی وزیراعظم جب پاکستان آئیں گے تو معاشی معاملات پر زیادہ زور ہوگا کہ کس طرح سی پیک کے معاملات کو ہم آگے لے کر بڑھ سکتے ہیں، معاشی تعاون اور تجارت میں کس طرح وسعت آسکتی ہے، اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر جو پیشرفت ہو رہی ہیں وہ بہت اہم ہیں، پاکستان جنوری سے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا رکن بننے جا رہا ہے، چین پہلے ہی سکیورٹی کونسل کا مستقل رکن ہے، دونوں مملاک سکیورٹی کونسل میں اگلے دو سال مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، یہ چیزیں بھی ہم لیڈر شپ لیول پر ڈسکس کریں گے۔
 ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ یا وفد سے اس وقت ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاکستان کی جانب سے کوئی ملاقات طے نہیں کی گئی  ۔