اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے ملک ریاض اور ان کی بیٹی کی منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ پر رد عمل دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ۔اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ جس آڈیو کا حوالہ دیا جا رہا ہے، اس کو مسترد کرتے ہیں، باپ بیٹی کی گفتگو کو پی ٹی آئی سے منسلک نہ کیا جائے، ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ منظر عام پر آنے والی آڈیو سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
ملک ریاض اور ان کی بیٹی کی مبینہ آڈیو ٹیپ پر پی ٹی آئی کا ردِعمل سامنے آگیا








