بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرکے صرف پختونخوا رکھنے کی تجویز

صوبہ خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرکے صرف پختونخوا رکھنے کی متفقہ تجویز دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق26ویں آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے بند کمرہ اجلاس میں خیبر پختونخوا کے نام میں ترمیم کی تجویز عوامی نیشنل پارٹی نے پیش کی جس کی تاحال کسی جماعت نے مخالفت نہیں کی۔
کمیٹی میں آئینی مسودہ پر مزید مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، آئینی ترامیم کمیٹی کی سب کمیٹی دو روز میں حتمی رپورٹ کمیٹی میں پیش کرے گی، ذیلی کمیٹی دو دن میں حتمی مجوزہ ڈرافٹ تیار کرے گی۔
پی ٹی آئی اپنی ترامیم کا ڈرافٹ جے یو آئی سے شیئر کرے گی۔
چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر قانون تمام جماعتوں سے مشاورت مکمل کرکے مسودے کو حتمی شکل دیں۔
کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، عرفان صدیقی، راجہ پرویز اشرف، راجہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا نے شرکت کی۔