لاہور(نیوز ڈیسک)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر پنجاب میں فیکٹریوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ محکمہ تحفظ ماحول نے تحصیل شالامار میں مہرالیاس ریرولنگ انڈسٹریل یونٹ کو گرادیا، کیونکہ اس نے ایمیشن کنٹرول سسٹم نہ لگانے پر بارہا نوٹسز کے باوجود عمل نہیں کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت کے تحت، کسی بھی قسم کے دھویں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ “سموگ موت ہے” اور عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیر نے واضح کیا کہ فیکٹری مالکان کو اپنے یونٹس میں ایمیشن کنٹرول سسٹم نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ورنہ سخت سزائیں دی جائیں گی۔ مریم اورنگزیب نے انسداد سموگ ڈیش بورڈ کی نگرانی کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر ہدایات جاری کرنے کا عہد کیا، تاکہ آٹھ سے دس سال میں صورتحال میں نمایاں بہتری لائی جا سکے۔







