بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایس سی اوکانفرنس،پاکستان سفارتی تنہائی سے نکل آیا

اسلام آباد(طارق محمود سمیر)شنگھائی تعاون تنظیم کی دوروزہ سربرا ہ کانفرس آج اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے، ایس سی او کانفرنس کئی حوالوں سے پاکستان کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے،پاکستان اس کے ذریعے اپنی معیشت اور ترقی کے عمل طرف سے عالمی توجہ مبذول کروا سکے گا، کانفرنس کے ذریعے اسے سرمایہ کاری کیلیے دستیاب مواقع اجاگر کرنے میں بھی مدد ملے گی،خاص طور پر چین کے ساتھ اقتصادی راہداری (سی پیک)کے منصوبے کو ایس سی او کے تناظر میں دیکھتے ہوئے دیگر ممالک کو بھی اس میں شامل کیا جا سکتا ہے، جس سے اس اہم منصوبے کی توسیع اور اس کے فوائد میں کئی گنا اضافہ ہو سکتا ہے،اسی طرح پاکستانی قیادت کو مختلف ممالک کے سربراہان کے ساتھ براہ راست بات چیت کا موقع بھی میسرآ ئے گا جس سے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی راہیں کھلیں گی،ایس سی او سربراہی کانفرنس جغرافیائی طور پر بھی پاکستان کے لیے اہمیت رکھتی ہے، پاکستان چونکہ وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے سنگم پر واقع ہے، اپنے منفرد محل وقوع کے باعث پاکستان کو ایک اہم تجارتی اور جغرافیائی حیثیت حاصل ہے،چنانچہ ایس سی او کانفرنس کے ذریعے پاکستان کو اپنی جغرافیائی اہمیت کو اجاگر کرنے کا بھی موقع ملے گا،علاوہ ازیں ایس سی او کانفرنس کے انعقاد سے پاکستان کی سفارتی تنہائی کاتاثرزائل ہوگیاجب کہ اس اہم ایونٹ نے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنے کا موقع فراہم کیا ہے،ایس سی او میں شرکت کے لیے چینی وزیراعظم لی چیانگ کا دورہ پاکستان بہت اہمیت کاحامل ہے کیونکہ11 سال بعد کسی چینی وزیراعظم کا یہ پہلادورہ ہے جب کہ 2015 کو سی پیک منصوبے کاسنگ بنیادرکھنے کے موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ نے پاکستان کادورہ کیاتھااور سی پیک کو اس وقت گیم چینجزمنصوبہ قراردیاگیااس منصوبے کے مختلف مراحل میں پاکستان کو دشمن قوتوں کی جانب سے بہت سی مشکلات کا سامناکرناپڑاجب کہ امریکہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو کئی مرتبہ یہ منصوبہ ختم کرنے کے لیے دباوبھی ڈالاتھالیکن نوازشریف نے پاکستان کے مفادات کاڈٹ کرتحفظ کیاگوادر میں نیاانٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل ہوگیاہے جس کا وزیراعظم شہبازشریف اور چینی وزیراعظم نے ورچوئل افتتاح کردیاہے،13ایم اویوز پر بھی دستخط ہوئے چینی وزیراعظم کا دورہ کئی اورحوالوں سے بھی اہمیت کاحامل ہے،پاکستان سفارتی تنہائی سے نکل رہاہے اور چین پاکستان دوستی دونوں ممالک کے عوام کے مفادمیں ہے،علاوہ ازیں آئینی ترمیم کے معاملے میں مولانافضل الرحمان کے رویے میں کافی نرمی آئی ہے اور انہوں نے بلاول بھٹوزرداری اورنوازشریف سے آئندہ دوروز میں اپنی ملاقاتوں کاعندیہ دے دیاہے،نوازشریف سے مولانافضل الرحمان کی ملاقات کا واضح مطلب یہی لایاجاسکتاہے کہ آئینی ترامیم پر معاملات تیزی کیساتھ مثبت اندازمیں آگے بڑھ رہے ہیں،حکومت نے مولانافضل الرحمان کے مطالبے پر اپنے پہلے مسودے سے متنازع شقوں کو نکال دیاہے ،خصوصی پارلیمانی کمیٹی بھی کام کررہی ہے اور توقع ہے کہ 17اکتوبر کواس باریمیں حتمی پیشرفت کمیٹی میں ممکن ہیاور اگرکمیٹی میں اتفاق رائے ہوجاتاہے تو پھرپارلیمنٹ کا اجلاس بلالیاجائے گا۔