ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور سے شادی کے بعد اپنی ساس سے ہونے والی گفتگو سنادی۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اپریل 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور اسی سال انہوں نے اپنی پہلی بیٹی راہا کپور کا استقبال کیا۔
رنبیر کپور سے شادی کے بعد جہاں عالیہ بھٹ خوش و خرم ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں وہیں انہوں نے شادی کے بعد پہلی بار اپنی ساس کے کہے الفاظ واضح کردیے۔
حال ہی میں کرینہ کپور کے ساتھ گفتگو میں عالیہ بھٹ نے اپنی ساس نیتو کپور کے ساتھ اپنے پیار بھرے تعلق سے متعلق کھل کر بات کی اور بتایا کہ رنبیر سے شادی کے دن انکی ساس نیتو کپور نے کیا الفاظ کہے۔
راکی اور رانی کی پریم کہانی کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے شادی کے دن ساس کے کہے الفاظ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ،’بہو بننے کا کوئی دباؤ مت لو، بس اپنے دل سے رشتہ نبھاؤ اور خوش رہو۔”
اداکارہ کے مطابق نیتو کپور نے انہیں یقین دلایا کہ وہ انہیں اپنی بیٹی کی طرح ہی سمجھتی ہیں اور ان کے ساتھ محبت اور احترام کا رشتہ قائم رکھنا چاہتی ہیں۔
عالیہ نے اس بات پر زور دیا کہ نیتو کپور نے ان کے لیے ہمیشہ ایک مثبت اور حوصلہ افزا رویہ اختیار کیا ہے، جس سے انہیں شادی کے بعد زندگی میں توازن قائم کرنے میں مدد ملی۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ،’ہم دونوں میں پچھلے کچھ سالوں میں بہت ہی قدرتی اور دوستانہ تعلق قائم ہوا ہے۔ یہ رشتہ پچھلے چھ مہینوں میں اور بھی گہرا ہو گیا ہے۔’









