بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اسلام آباد میں منقعد شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پاک بھارت دو طرفہ ملاقات کو مسترد کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں وہاں بھارت اور پاکستان کے تعلقات پر بات کرنے نہیں جا رہا ہوں ایس سی او میں شرکت کیلئے جارہا ہوں۔

علاوہ ازیں سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے بھارتی وزیرِ خارجہ کے پاکستان آنے سے متعلق کہا تھا کہ تعلقات میں خاص فرق نہیں پڑے گا۔

نجی چینل پر انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات جس طرح کے ہیں، ویسے ہی رہیں گے جبکہ ایس سی او سمٹ سے پاکستان کی سفارتی پوزیشن میں بہتری آئے گی۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں دو روزہ سربراہی اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، وفاقی دارالحکومت میں اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ایس سی او سمٹ میں شرکت کے لیے سربراہان کی آمد جاری ہے۔