اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے خود سے منسوب آڈیوگفتگوکی تردید کردی۔ اپنے وضاحتی بیان میں ملک ریاض نے کہاکہ ذاتی دشمنی کے لئے میر ی آڈیوکا استعمال افسوس ناک ہے، میں کسی پارٹی مہم کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔انہوں نے کہاکہ ڈیپ فیک جیسی ٹیکنالوجی سے ایسی آڈیوگفتگو تیار کرنے پر حیرت نہیں ہونی چاہیے ۔ملک ریاض نے کہاکہ اپنے خلاف اس سازش میں ملوث عناصر کی تلاش کے لئے قانونی راستہ اختیار کروں گا۔
ملک ریاض نے خود سے منسوب آڈیوگفتگوکی تردید کردی








