اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری کو قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو بلانے کی سمری ارسال کردی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت کو 26ویں آئینی ترمیم پر قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو شام 4 بجے بلانے کی سمری بھجوا دی گئی ۔
سینیٹ اجلاس 17 اکتوبر کو شام 5 بجے بلانے کی سمری بھی صدر مملکت کو بھجوادی گئی۔
پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس 17 کے بجائے 16 اکتوبر کو ہوگا، جس میں شرکت سے اپوزیشن کی بڑی جماعت تحریک انصاف نے انکار کردیا ۔
قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو بُلانے کی سمری صدرمملکت کو ارسال







