بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلاول بھٹوزرداری سے فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال و آئینی ترمیم پر مشاورت

کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی  ۔
بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کراچی میں بلاول ہاؤس میں ہوئی جس میں دونوں جماعتوں کے رہنما بھی شریک تھے۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی امور پر تبادلہ خیال اور مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق بات چیت کی گئی۔
بلاول بھٹو اور فضل الرحمان نے اتفاق کیاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس خوش آئند ہے اور ایس سی او خطے کے استحکام میں معاون ہوگا۔

دریں اثناء

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کل 2 روزہ دورے پر کراچی سے لاہور پہنچیں گے۔

ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کل شام مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سے ملاقات کریں گے،26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر حتمی مشاورت ہو گی اور دو طرفہ دلچسپی کے امور زیر بحث آئیں گے۔