کراچی: کچے کے ڈاکوؤں کے لیے شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) حکام کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں کی مبینہ سہولت کار کو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سےحراست میں لیا گیا۔
اے وی سی سی حکام کاکہناہے کہ ملزمہ شہریوں کو پھنسا کر ڈاکوؤں کے سپرد کردیتی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزمہ شہریوں کو شادی کا جھانسہ دےکر کشمور،کندھ کوٹ، شکارپور اور گھوٹکی بلاتی تھی،ملزمہ سے ہنی ٹریپ میں استعمال ہونے والی سم بھی برآمد کی گئی ۔
اے وی سی سی حکام نے کہاکہملزمہ خودکوکچےکے ڈاکوؤں کے سربراہ بڈیل خان کی بیوی بتاتی ہے، ملزمہ کی مدد سے ڈاکو شہریوں کوکچے میں لےجا کر تاوان لیتے تھے۔
کچےکے ڈاکوؤں کیلئے شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون گرفتار







