کراچی(شوبز ڈیسک) گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر ایک انسٹاگرام پوسٹ میں رومانوی انداز میں مبارک باد پیش کی ہے۔
عاطف اسلم نے 15 اکتوبر کو اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے ساتھ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ سارا بھروانہ اور فیملی کی تصاویر بھی شیئر کیں جنھیں مداحوں نے خوب پسند کیا۔
View this post on Instagram
اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں عاطف اسلم نے اپنی اور سارہ بھروانہ کی کچھ یادگار تصاویر شیئر کیں جن میں ایک تصویر میں ان کے ساتھ ان کا بیٹا بھی ہے۔
اسی پوسٹ میں عاطف اسلم نے سارہ بھروانہ کی یونیفارم میں ملبوس کالج کے زمانے کی تصویر بھی شامل کی، جس کے کیپشن میں عاطف نے لکھا کہ ’میں اس دن سے مسکراتا رہتا ہوں جس دن پہلی مرتبہ ہماری نظریں ملیں، سالگرہ مبارک میری محبت‘۔

عاطف اسلم اور سارا بھروانہ کی شادی مارچ 2013 میں ہوئی۔ جوڑے کے ہاں 2014 میں پہلے بیٹے احد، 2019 میں دوسرے بیٹے آریان اور 2023 میں بیٹی حلیمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔









