بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان حقیقی ہیرو، بوہیمیا کے ٹوئٹ نے تہلکہ مچادیا

نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)پنجابی ریپ کا ایک معروف نام بوہیمیا کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ ایک بار پھر وائرل ہوگئی۔

بوہیمیا نے سال 2014 میں عمران خان کے حق میں ایک ٹویٹ کی تھی، جو آج کل پاکستان میں دوبارہ وائرل ہو رہی ہے۔

بوہیمیا نے عمران خان کے حق میں پوسٹ اس وقت شیئر کی تھی کہ جب عمران خان کی جماعت کے حکومت مخالف دھرنے اور احتجاج زوروں پر تھے۔

بوہیمیا کی یہ پوسٹ عمران خان کے حامیوں کے لیے ایک بڑی حمایت سمجھی گئی تھی۔

گلوکار نے اپنی پوسٹ میں عمران خان کو پاکستان کے لیے ایک امید کی کرن قرار دیا تھا اور ان کی قیادت کو سراہا تھا۔

انہوں نے عمران خان کی دیانتداری اور پاکستان کے لیے ان کے وژن کی تعریف بھی کی تھی، اس وقت یہ ٹویٹ کافی مقبول ہوئی تھی، لیکن آج کل جب عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں اور ان کی سیاسی جدوجہد ایک نئے موڑ پر ہے، اس ٹویٹ کا دوبارہ منظر عام پر آنا خاص اہمیت اختیار کر چکا ہے۔

سوشل میڈیا پر عمران خان کے حامی اس ٹویٹ کو شیئر کر کے ان کی سیاسی جدوجہد کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کر رہے ہیں اور بوہیمیا کی اس حمایت کو ایک بار پھر یاد کر رہے ہیں۔