بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان کی تعریفیں کرتے ہوئے واپس روانگی

اسلام آباد:  بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے بعد بھارت واپس روانہ ہوچکے ہیں، انہوں نے روانگی سے قبل انتہائی مثبت پیغام دیا۔
روانگی سے پہلے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ظہرانے پر بھارتی وزیر خارجہ سے مثبت انداز میں غیر رسمی گفتگو کی
ترجمان دفتر خارجہ نےنجی ٹی وی سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے وزرا خارجہ کے درمیان کوئی دوطرفہ ملاقات نہیں ہوئی، ایک ہی جگہ پر موجودگی میں علیک سلیک ہوجاتی ہے، دونوں کی کوئی نشستیں تبدیل نہیں کی گئیں، وزیراعظم ہاؤس ظہرانے میں دونوں کی نشستیں ساتھ تھیں۔
اسلام آباد سے روانہ ہوتے ہوئے  جے شنکر نے دونوں کا اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان سے متعلق انتہائی مثبت ٹوئٹ کیا۔
انہوں نے لکھا وزیراعظم شہباز شریف، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا بہترین میزبانی پر مشکور ہوں، پاکستان کی مہمان نوازی اور فراخدلی پر مشکور ہوں۔