بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف کے عشائیے میں نہ لے جانے پر پیپلز پارٹی پنجاب میں اختلافات

 

  لاہور:صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی جانب سے جاتی امرا میں دیئے گئے عشائیے میں نہ لے جانے پر پیپلز پارٹی پنجاب میں اختلافات پیدا ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے عہدے دار نے جاتی امراء میں عشائیہ میں ساتھ نہ لے جانے پر شکوہ کر دیا ۔ رہنماؤں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سے کسی رہنما کو عشائیے میں شامل نہیں کیا گیا۔ ان کا موقف ہے کہ گورنر پنجاب سلیم حیدر کے ساتھ تنظیمی عہدیداروں کو بھی جانا چاہیے تھا ۔
پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر قمر زمان کائرہ بھی پہلے ہی قیادت سے ناراض ہیں۔ رہنماؤں نے یہ شکوہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی قیادت پنجاب میں خود پارٹی کو متحرک کرنا نہیں چاہتی ۔