وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہاہے کہ پاسپورٹ کے پورے نظام کو بہتر کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اراکین قومی اسمبلی سحر کامران اور نور عالم خان کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہاکہ پاسپورٹ آفس میں نئے سکینرز اور مشینیں نصب کی گئی ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ افغان شہریوں کے حوالے سے دستاویزات کی تھری ٹیئر لیول پر سکروٹنی کی جاتی ہے، پاسپورٹ کو حتمی اجراءسے قبل نادرا کے ڈیٹا بیس سے تصدیق کی جاتی ہے، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ (ایف آر سی) سے بھی پاسپورٹ کی تصدیق کی جاتی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ فیک پاسپورٹ کے ایشو کا ابھی تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، جو پاکستانی نہیں اسے پاکستان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نہیں جاری کیا جاتا۔
انہوںنے کہاکہ پاسپورٹ آفس میں تصدیق کا مکمل میکنزم موجود ہے، مکمل پروف فراہم کرنے کے بعد ہی پاسپورٹ اور نادرا سے شناختی کارڈ جاری کیا جاتا ہے۔
پاسپورٹ آفس میں نئے سکینرز اور مشینیں نصب








