بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف کی پاکستان کی اضافی بجلی بھارت کو بیچنےکی تجویز

لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدرمحمد نواز شریف نے پاکستان اور بھارت کو تلخ ماضی پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنے اورپاکستان کی اضافی بجلی بھارت کو بیچنے کی تجویز پیش کردی۔
بھارتی صحافیوں سے گفتگو میں نواز شریف نے کہابھارت کو بجلی چاہیے ، پاکستان کے پاس بہت بجلی ہے ، یہ بجلی ضرور بھارت کو بیچنی چاہیے، پاکستان کی طرف سے بھارت کو سستی بجلی بیچنے کے حق میں ہوں، یہ ضرورکرنا چاہیے۔
نواز شریف نے کہاکہ صرف موسمیاتی تبدیلی پر تعاون نہیں،دونوں ملکوں کو تجارت شروع کرنی چاہیے، ایکدوسرے کیساتھ کاروبار کرنا چاہیے، تعلقات اچھے ہوجائیں تو ضرورت کا سامان دو گھنٹے میں پاکستان آسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنا چاہیے، بھارتی کرکٹ ٹیم سے پوچھیں تو وہ بھی کہیں گے پاکستان آ کر کھیلنا ہے، کرکٹ کھیلنے پر راضی بھارتی کرکٹ ٹیم کو اجازت دینے والے اجازت نہیں دیتے، بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی تو کرکٹ کیلئے بہت اچھا ہوگا۔
انہوں نے کہابھارتی وزیراعظم نریندر مودی اگر ایس سی او پر پاکستان آتے تو بہت اچھا ہوتا،بھارتی وزیراعظم نہیں آئے مگر وزیر خارجہ آئے یہ بھی اچھی بات ہے، ایس سی او سے پاک بھارت تعلقات کی اچھی شروعات ہو سکتی ہے۔
اس موقع پر موجود وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے بھارتی پنجاب دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیااور کہا کہ بھارت اور پاکستان کے پنجاب کو ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھنےکو مل سکتا ہے۔