اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے کہ آئینی بینچ کے حوالے سے مولانافضل الرحمان کے موقف پر بہت ٹھنڈے دل سے غورکیاگیا، مولاناکے پاس اب یہ آپشن نہیں کہ ہمارے ساتھ جائیں یاپی ٹی آئی کے ساتھ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ ایک ایسے ادارے کی تجویز ہے جو آئینی عدالت نیچے،بینچ سے اوپرہوگا۔
آئینی بینچ کے حوالے سے مولانافضل الرحمان کے موقف پر بہت ٹھنڈے دل سے غورکیاگیا، مولاناکے پاس اب یہ آپشن نہیں کہ ہمارے ساتھ جائیں یاپی ٹی آئی کے ساتھ ۔انہوں نے کہاکہ مجوزہ آئینی ادارے کے ججزخود بخود مقررنہیں ہوں گے ،انہیں مقررکیاجائے گا۔چیف جسٹس کی تعیناتی سے متعلق جے یوآئی نے کمیٹی میں کوئی بات نہیں کی۔چیف جسٹس سینئرموست جج ہی ہوگایانہیں اس پر بات چیت جاری ہے۔
ایسے ادارے کی تجویز ہے جو آئینی عدالت نیچے،بینچ سے اوپرہوگا،عرفان صدیقی







