اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کسی کیساتھ بیٹھ کر بات کرنا بانی پی ٹی آئی کا وطیرہ نہیں، مولانا کی اچھی کوشش ہے کہ پی ٹی آئی کو بھی منا لیں لیکن کوشش رائیگاں جائے گی۔
رانا ثنا اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ کابینہ، اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کی تاخیر کی وجہ پی ٹی آئی وفد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہے۔
ان کاکہناہےکہ تحریک انصاف کی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے اجازت لینے اڈیالہ جیل گئی لیکن بانی پی ٹی آئی کا وطیرہ نہیں کہ وہ کسی کے ساتھ بیٹھیں اور بات کریں۔
رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ 2014 سے پی ٹی آئی کا ایجنڈا مسائل پیدا کرنا ہے، ہم نے مولانا فضل الرحمان کے مسودے پر اتفاق کیا اور معمولی فرق کے ساتھ ہم نے جے یو آئی ف کا مسودہ اپنایا ہے۔
رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ ہم نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے تو ہم مان گئے، مولانا کی کوشش ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو بھی منا لیں تاہم مولانا کی کوشش اچھی ہے مگر میرا اندازہ ہے مولانا کی کوشش رائیگاں جائے گی۔ مولانا کو اب اپنے مسودے کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔
کسی کیساتھ بیٹھ کر بات کرنا بانی پی ٹی آئی کا وطیرہ نہیں، رانا ثنا اللہ







