آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی پلان میں تبدیلی آئی ، آئینی ترمیم پہلے قومی اسمبلی میں لائی جاسکتی ہے، اسی لئے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے جلاس کے وقت میں چوتھی مرتبہ تبدیلی کردی گئی ، سینیٹ اجلاس رات 8 بجے ہونا تھا، جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 7 بجے کے بجائے ساڑھے 9 بجے ہوگا۔ تاہم، سینیٹ اجلاس تاحال شروع نہیں ہوسکا
سینیٹ اجلاس کا وقت اس سے قبل تین بار تبدیل ہوچکا اجلاس کے لیے پہلے صبح گیارہ بجے پھر دوپہر ساڑھے بارہ بجے، پھر ساڑھے چھ بجے کا وقت دیا گیا جو بعد میں 8 بجے کردیا گیا ۔
اسی طرح وفاقی کابینہ اجلاس کا وقت پہلے صبح نو بجے تھا، پھر ساڑھے بارہ بجے اور بعد میں ڈیڑھ بجے کر دیا گیا مگر تاحال شروع نہیں ہو سکا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان ہے۔
آٹھ بجے سینیٹ اجلاس کا وقت ہوا تو ایوان میں گھنٹیاں بجا دی گئیں، لیکن کوئی سینیٹر ایوان میں نہ پہنچا۔
سینیٹر مصدق ملک ایک دروازے سے ایوان میں آئے دوسرے سے نکل گئے، پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان بھی سینیٹ ہال میں آئیں اور دوسرے دروازے سے روانہ ہوگئیں، سینیٹر حافظ ساجد میر بھی سینیٹ ہال میں آئے اور دوسرے دروازے سے واپس روانہ ہوگئے۔
ساڑھے آٹھ بجے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔
سینیٹ اجلاس تاخیر کا شکار، سینیٹرز ایک دروازے سے داخل، دوسرے سے نکل گئے







