بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینیٹ  اجلاس تین گھنٹے کی تاخیرسے شروع

اسلام آباد:سینیٹ کا اجلاس تین گھنٹے کی تاخیرکے بعد ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی صدارت میں شروع ہوا۔اجلاس کے آغاز پر حکومت کے 37 اور اپوزیشن کے 10ارکان موجود تھے۔ عرفان صدیقی نے وقفہ سوالات موخرکرنے کی تحریک پیش کی جومنظورکرلی گئی۔ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے نہ ہونے کے نتیجے میں سینیٹ اجلاس کا وقت ایک ہی روز میں چوتھی بار تبدیل کیا گیا تھا ۔ سینیٹ اجلاس صبح 11 کے بجائے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر منعقد ہوگا، تاہم ایک بار پھر سینیٹ اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا تھا، جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ اجلاس اب دوپہر 12 بج کر 30 منٹ کے بجائے سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ بعد ازاں، آئینی ترمیم کے معاملے پر اب تک اتفاق رائے نہ ہونے کے سبب سینیٹ اجلاس کا وقت تیسری بار تبدیل کرکے شام 6 بج کر 30 منٹ کردیا گیا تھا۔بعدازاں اجلاس رات آٹھ بجے تک موخرکیاگیاتھا۔
وزیرخزانہ نے بیکنگ کمپنیزترمیمی بل ایوان میں پیش کیا۔ یہ بل کمیٹی نے متفقہ طور پر منظورکیا۔وزیرخزانہ نے کہاکہ بل بیکنگ صنعت کو نقصان سے بچانے کے لیے ہے۔