بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینیٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کا بل پیش

وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنے 26ویں آئینی ترمیم کا بل ایوان بالامیں پیش کیا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضاگیلانی کررہے ہیں۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 26 ویں آئینی ترمیمی بل سینٹ میں پیش کیا 26 ویں آئینی ترمیمی بل ضمنی ایجنڈے کے طور پر سینیٹ میں لایا گیا۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 26 ویں آئینی ترمیمی بل پیش کیا۔
26ویں آئینی ترمیم کے متعلق سینیٹ میں پیش کئے گئے مسودے کے نکات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری 12رکنی پارلیمانی کمیٹی کرےگی، کمیٹی میں قومی اسمبلی کے 8 ،سینیٹ کے 4 ارکان شامل ہوں گے، تمام جماعتوں کو پارلیمنٹ میں ان کی تعداد کے تناسب سے کمیٹی میں نمائندگی ملے گی قومی اسمبلی تحلیل ہو تو سینیٹ کے 4 ارکان تقرری کے مجاز ہوں گے، کمیٹی سپریم کورٹ کے 3 سینیئر ترین ججز میں سے کسی ایک کو کثرت رائے سے چیف جسٹس مقرر کرے گی۔
چیف جسٹس کی تقرری قبول نہ کرنے پر ان کے بعد کے سینئر جج کا نام زیر غور لایا جائے گا، کمیٹی کا اجلاس بند کمرے میں ہوگا، اس کی کارروائی ریکارڈ کی جائے گی، کمیٹی اور جوڈیشل کمیشن کے فیصلوں کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا، آرٹیکل 179 میں ترمیم، چیف جسٹس کی مدت زیادہ سے زیادہ 3 سال ہوگی، 3سال گزرنے پر چیف جسٹس کی عمر 65 برس سے کم بھی ہوگی تو ریٹائرڈ کر دیا جائے گا۔
نیا آرٹیکل 191 اے میں سپریم کورٹ میں“آئینی بینچ”کا قیام، ججز کی تعداد جوڈیشیل کمیشن مقرر کرے گا، آئینی بینچ کے ججز میں ممکنہ حدتک تمام صوبوں کو برابر کی نمائندگی دی جائے گی، آئینی بینچ کے علاوہ سپریم کورٹ کاکوئی جج اوریجنل جوریسڈکشن، سوموٹو مقدمات، آئینی اپیلیں یاصدارتی ریفرنس کی سماعت کامجازنہیں ہوگاسوموٹو،اوریجنل جوریسڈکشن درخواستوں اورصدارتی ریفرنسزکی سماعت اورفیصلہ“آئینی بینچ” کا5رکنی بینچ کرےگا۔
آئینی اپیلوں کی سماعت اورفیصلہ بھی 5 رکنی آئینی بینچ کرےگا،آئینی بینچ کے3سینئرترین جج سماعت کا بینچ تشکیل دیں گے،سپریم کورٹ میں آئینی بینچ کےدائرہ اختیارمیں آنےوالی“زیرالتوا”کیسزاورنظرثانی درخواستیں آئینی بینچ کو منتقل ہوجائیں گی،ہائیکورٹ کو سوموٹو نوٹس لینےکااختیارنہیں ہوگا،آرٹیکل 175 اے، جوڈیشل کمیشن کے موجودہ ارکان برقرار، 4 ارکان پارلیمنٹ شامل کئےجائیں گے۔
سینیٹ کارکن منتخب ہونےکی مجازخاتون یااقلیتی شہری بھی رکن ہوگا،تقرری اسپیکردوسال کیلئے کرے گا، کمیشن کے ایک تہائی ارکان چیئرپرسن کوتحریری طور پراجلاس بلانےکی استدعا کر سکتے ہیں،چیئرپرسن 15روزمیں اجلاس بلانےکا پابندہوگا،نہ بلانےپرسیکرٹری کو 7روز میں اجلاس بلانےکااختیارہوگا،نیا آرٹیکل 9 اے متعارف،صحت مندانہ پائیدارماحول بنیادی حق قرار جائے گا،آرٹیکل 48 میں سےوزیراوروزیرمملکت کےالفاظ حذف کئےجائیں۔
صرف کابینہ یاوزیراعظم کی صدرکوبھجوائی گئی سمری کوکسی عدالت میں چیلنج نہیں کیاجا سکےگا،آرٹیکل 81 میں ترمیم، سپریم جوڈیشیل کونسل اورانتخابات کیلئےفنڈزلازمی اخراجات میں شامل ہوں گےآرٹیکل 111 میں ترمیم، صوبائی مشیروں کو بھی اسمبلی میں خطاب کا حق دیا جائےگا،184(3) کے تحت سو موٹو یا ابتدائی سماعت کےمقدمات میں سپریم کورٹ صرف درخواست میں کی گئی استدعا کی حدتک فیصلہ جاری کر سکے گی۔
سپریم کورٹ اب 50ہزارکےبجائے10لاکھ روپے تک کی اپیلیں براہ راست سماعت کی مجازہوگی،آرٹیکل 186 اے میں ترمیم، سپریم کورٹ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے زیر سماعت مقدمہ اپیل یا دیگر کارروائی کسی اور ہائیکورٹ کو منتقل کرنے کے علاوہ خود کو بھی منتقل کرنے کی بھی مجاز ہو گی ،آرٹیکل 187کے تحت مکمل انصاف کے لئے کوئی بھی حکم جاری کرنے کا اختیار محدود کرنے کی تجویز، حکم صرف اپنے آئینی دائرہ اختیار کے اندر ہی جاری کیا جا سکے گا۔
آرٹیکل 209 میں ترمیم چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف ریفرنس ہو تو ان سے نیچے کا سینئر ترین جج سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ بنایا جا سکے گا،ججز کو ہٹانے کی وجوہات میں ناقص کارکردگی کو بھی شامل کر دیا گیا، اس کے لئے ججز کی کارکردگی پر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ کو بنیاد بنایا جائےگا سپریم جوڈیشل کونسل کا اپنا سیکریٹریٹ قائم کرنے اور ایک سیکریٹری کی سربراہی میں اسٹاف کے تقرر کی تجویز، ہر کام کونسل کے وائد کی روشنی میں عمل میں آئے گا۔
چیف الیکشن کمشنر اور ارکانِ الیکشن کمیشن مدت مکمل ہونے کے باوجود نئے کمشنر یا ارکان کی تقرری تک کام کرتے رہیں گے،کوئی آئینی عہدیدار کسی دوسرے آئینی عہدیدار سے حلف لینے سے انکار کرے تو چیف جسٹس آف پاکستان یا چیف جسٹس ہائیکورٹ حلف لینے کیلئے کسی کو نامزد کر سکتے ہیں ،وفاقی شرعی عدالت کاجج بھی شریعت کورٹ کاچیف جسٹس بن سکےگا،وفاقی شرعی عدالت کافیصلہ اپیل کی صورت میں صرف ایک سال معطل رہ سکےگا ۔

سینیٹ اجلاس میں  اظہارخیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیمی بل پراپوزیشن سمیت تمام جماعتوں سے مشاورت کی گئی ۔

 

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیمی بل پراپوزیشن سمیت تمام جماعتوں سے مشاورت کی گئی ،19ویں آئینی ترمیم عجلت میں منظورکی گئی جس نےآئین کےتوازن کوبگاڑدیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ14سال میں اعلیٰ عدلیہ میں ججزکی تقرری ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنی رہی، پاکستان بارکونسل سمیت وکلا کی تمام تنظیموں نےججزتقرری کےعمل پرنظرثانی کا مطالبہ کیا، آئین کےآرٹیکل175اے میں متعدد ترامیم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ کوشش کی ہےاعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کو شفاف بنایا جائے، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان چیف جسٹس کی سربراہی میں8 ارکان پر مشتمل ہوگا، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کےارکان میں4 سینئر ججزاور4پارلیمان کے ارکان  شامل ہوں گے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی کمپوزیشن میں تجویز کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس کے ساتھ آئینی عدالت کے جج بھی اس کے رکن ہوں گے، کوشش کی ہے18ویں آئینی ترمیم کواس کی اصل روح کےمطابق بحال کیا جائے۔

اعظم تارڑ نے کہا کہ ججز کی تقرری کیلئے قائم کمیٹی میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہو گی، کابینہ نے جے یوآئی کی ترامیم کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا کیا جارہا تھا کہ آئینی ترامیم موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان کی مدت ضمانت میں توسیع کیلئے کی جارہی ہیں ، میں چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے تین بار ملا، انہوں نے تینوں بار کہا کہ میں توسیع لینے میں دلچسپی نہیں رکھتا ۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ میں ججزکی تعنیاتی کےلیےسب مشاورت سےفیصلہ کریں گے، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اعلیٰ عدلیہ کےججزکی کارکردگی کا بھی جائزہ لےسکےگا، چیف جسٹس آف پاکستانی کی تقرری کا مدت تین سال پر مشتمل ہو گئی۔

کمیشن میں ججز کی تقرری کا فیصلہ اکثریتی ووٹ سے ہوگا، پارلیمانی کمیٹی سپریم کورٹ کے تین سینیئر ترین ججز میں چیف جسٹس کا نام نامزد کرے گی ،قومی اسمبلی تحلیل ہو جائے تو سینیٹ کے 4ارکان کمیٹی کے رکن ہوں گے۔