اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج دبئی کیلئے روانہ ہوں گے، ٹکٹ بک کروا لیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آئینی ترامیم منظور ہونے یا نہ ہونے کی صورت میں آج رات دبئی روانہ ہوں گے۔
بلاول بھٹو اپنی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری اور بھانجوں میر حاکم اور میر سحاول سے ملاقات کے لئے دبئی جائیں گے۔
دوسری جانب آئینی ترمیم اور سیاسی صورتِ حال کے پیش نظر وزیر اعظم شہباز شریف نے بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی کر دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے منگل کو سموعہ کے لئے روانہ ہونا تھا۔







