بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینیٹر زرقا اغوا تھیں تو پھر اغوا کار سینیٹ میں کیوں نہیں لے کر آئے؟عطاء تارڑ

اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑنے سینیٹر زرقا کے اغواء کاالزام لگانے پرتحریک انصاف کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاہے کہ الزام لگایا تھا کہ سینیٹر زرقا کو اغوا کیا گیا، زد و کوب کیا گیا اور رشوت دی گئی۔ اسی طرح یہ الزام بھی لگایا گیا کہ سینیٹر زرقا کے بیٹے کو اغوا کیا گیا اور تشدد کیا گیا۔ عطاء اللہ تارڑنے کہاکہ سوال تو بنتا ہے کہ اگر سینیٹر زرقا اغوا تھیں تو پھر اغوا کار انکو سینیٹ میں کیوں نہیں لے کر آئے ۔انہوں نے کہاکہ صحیح کہتے ہیں کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔