بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ججز تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے نام طلب

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضاگیلانی کو خط لکھ کر پارلیمانی کمیٹی برائےججز تقرری کے لیے4 سینیٹرز کے نام مانگ لیے۔
ایوان بالا سےنام موصول ہوتےہی 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی جائےگی۔  پارلیمانی کمیٹی 3 سینئر ججز میں سےکسی ایک کو چیف جسٹس نامزد کرےگی، آرٹیکل 175 کی نئی ترمیم کے تحت یہ نام مانگے گئےہیں۔  چیئرمین سینیٹ نے بھی پارلیمانی لیڈرز سے نام مانگ لیے ہیں۔ 4 سینیٹرز میں سے 2 حکومت اور 2 اپوزیشن سے ہوں گے۔  دوسری جانب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 8 ایم این ایز کے نام بھی پارلیمانی لیڈرز سے مانگ لیے   سیکرٹری قومی اسمبلی کا پارلیمانی لیڈرز کو لکھا گیا خط سامنے آگیا  ۔  چیئرمین سینیٹ نے جے یو آئی، پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے نام مانگ لیے ۔