اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رکن عادل بازئی کے آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے پرپارٹی صدر محمدنواز شریف نے ان کے خلاف ریفرنس اسپیکر کو بھجوا دیا ۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھا گیا ہے، جس میں عادل بازئی کو نا اہل کرکے نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
صدرن لیگ نواز شریف نے عادل بازئی کے خلاف ریفرنس اسپیکر کو بھجوایا تھا۔
واضح رہے کہ عادل بازئی کل ایوان سے غیر حاضر تھے اور ووٹ بھی نہیں دیا تھا، عادل بازئی نے ن لیگ جوائن کرکے بعد میں تحریک انصاف میں شمولیت کی تھی۔
سپیکرقومی اسمبلی نے فوری طور پر عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی کا عادل بازئی کو نااہل قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط







