بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئینی ترامیم منظور کرنیوالوں کیخلاف تحریک چلائیں گے، علی احمد کرد

کوئٹہ: وکیل رہنما علی احمد کرد نے کہا ہے کہ 25 اکتوبر کو فائز عیسی کی ریٹائرمنٹ پر وکلا یوم نجات منائیں گے۔ اور آئینی ترمیم میں سہولت کاری کرنے والوں کے خلاف وکلا تحریک چلائیں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکلا نے ملک کے بڑے سے بڑے ڈکٹیٹر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی۔ اور ملک کی سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ ڈکٹیٹرز کے سامنے گھٹنے ٹیکے ہیں۔

علی احمدکرد نے کہا کہ وکلا نے کبھی کسی غلط فیصلے پر خاموشی اختیار نہیں کی۔ اور آئینی ترمیم ایک شخص کو ٹارگٹ کر کے بنایا گیا ہے۔ آئینی ترمیم کا مقصد جسٹس منصور علی شاہ کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
ان کاکہناتھا کہ ملک کا جوڈیشل نظام بیساکھیوں پر کھڑا ہے۔ اور آئینی ترمیم نے جوڈیشل نظام کو زمین بوس کر دیا۔ چیلنج سے کہتا ہوں کسی سینیٹر نے آئینی ترمیم کو نہیں پڑھا ہوگا۔

علی احمدکرد نے کہا کہ آئینی ترمیم کو منظور کرنے والے سینیٹرز اور اراکین اسمبلی ملک کے مجرم ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے بھی اس جرم میں سہولت کار کر کردار ادا کیا۔
وکیل رہنما نے کہا کہ آئینی عدالت میں آئین اور قانون کے تحت فیصلے نہیں ہوں گے۔ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے اور آئینی ترمیم سے عدالتوں کی آزادی ختم ہو گئی ہے۔ اس لیے اب انصاف نہیں ہو گا۔
ا ن کاکہناتھا کہ 25 اکتوبر کو قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پر وکلا یوم نجات منائیں گے۔ اور آئینی ترمیم میں سہولت کاری کرنے والوں کے خلاف وکلا تحریک چلائیں گے۔