اسلام آباد:وزیردفاع کوخواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ اگلا چیف جسٹس کون ہوگا؟حتمی طور پر کچھ نہیں کہاجاسکتا ، کالا سانپ کی تشبیہ ریلیونٹ ہی نہیں تھی
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ آئینی ترمیم فوری انصاف کی فراہمی کے حوالے سے اہم اقدام ہے ، قیاس آرائیاں بنیادی طور پر عدلیہ کی طر ف سے آئیں۔انہوں نے کہاکہ
پورے وثوق سے کہا رہوں کہ چیف جسٹس کون ہوگا؟حتمی طور پر کچھ نہیں کہاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ جوڈیشری نے بانی پی ٹی آئی کو بہت ریلیف دیا۔مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو چار سال میں دس فیصد بھی ریلیف نہیں ملا۔ایک سوال پر ان کاکہناتھا کہ کالا سانپ کی تشبیہ ریلیونٹ ہی نہیں تھی ،میں نے ایک بات سیکھی ہے اور محتاط رہتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ واپس مڑکردیکھتاہوں تو سوچتاہوں کہ جو کشیدگی مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں تھی وہ نہیں ہونی چاہئےتھی جب بھی کوئی پارٹی اقتدارمیں ہوتی ہے تو اس کااختیارہوتاہے کہ کسی چیز کو ان ڈوکردے۔
کالا سانپ کی تشبیہ ریلیونٹ ہی نہیں تھی،خواجہ آصف







