اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیرسیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاکہ تین سینئرججزسے چیف جسٹس کی تقرری کاآئیڈیاہمارانہیں عدلیہ کاہے ، سینئرموسٹ کے تصورنے عدلیہ کو بہت نقصان پہنچایا۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آئینی ترمیم اتفاق رائے سے پیش کی ہے، ہماراسوچاسمجھامنصوبہ تھاکہ ترمیم مولاناکے ساتھ مل کر کرنی ہیں،آئینی ترمیم کامسودہ پی ٹی آئی اور جے یوآئی نے تیارکیاہم نے اتفاق کیاتو پی ٹی آئی والے بھاگ گئے،پی ٹی آئی کامقصدہی لڑائی جھگڑااور فتنہ فساد ہے۔
انہوں نے کہاکہ سینئرموسٹ کے تصورنے عدلیہ کو بہت نقصان پہنچایا،تین سینئرججزسے چیف جسٹس کی تقرری کاآئیڈیاہمارانہیں عدلیہ کاہے۔انہوں نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن بہت طاقتورہے اس کی صدارت چیف جسٹس کے پاس ہوگی۔جوڈیشل کمیشن میں چھ لوگ عدلیہ سے ہوں گے







