بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی عاشق حسین شیخ کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

لاہور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے ڈائریکٹر جنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ وزارت اطلاعات، عاشق حسین شیخ کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

وزیر اطلاعات نے ڈی جی آئی پی ونگ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ماں جیسی عظیم ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں۔” انہوں نے مرحومہ کے انتقال کو سوگوار خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

اس موقع پر وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ اور وفاقی سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان بھی موجود تھے۔