بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئینی ترمیم: ہمارے لوگوں سے گن پوائنٹ پر ووٹ لیا گیا، عمر ایوب کا الزام

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے الزام عائد کیا ہے کہ 26ویں ترمیم کے موقع پر ایجنسیوں کے لوگ سیکیورٹی کی وردیوں میں یہاں آئے ، آئینی ترمیم کیلئے ہمارے لوگوں سے گن پوائنٹ پر اور ظلم و ستم سے ووٹ لیا گیا  ۔
قومی اسمبلی اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا،اجلاس میں ممبران کی حاضری انتہائی کم تھی،اجلاس میں سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان نےاظہار خیال کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں سے گن پوائنٹ پر اور ظلم و ستم سے ووٹ لیا گیا ہے،آپ ایوان کے کسٹوڈین ہیں، یہ غلط روایات ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ میں نے کچھ سوالات سیکریٹریٹ جمع کرائے تھے، ابھی تک میرے سوالات سامنے نہیں آئے، سوالات بیلٹنگ کے ذریعے شامل کیے جاتے ہیں، اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے جواب دیا کہ میں چیک کرکے بتادوں گا۔عمر ایوب نے کہا کہ 26ویں ترمیم کے موقع پر یہاں پر انٹیلی جنس ایجنسیوں کے لوگ سیکیورٹی کی وردیوں میں آئے، آپ یہاں کے کیمرے چیک کریں، میں غلط بیانی نہیں کرتا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں فوٹیج لے کے آپ کو بتاو¿ں یہاں کون تھا اور کون نہیں، میں آپ کو بتا دوں میڈیا کی نظر سے کوئی نہیں چھپ سکتا۔