بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 آئینی ترمیم :ووٹنگ کے دوران فلور کراسنگ، پی ٹی آئی کے ارکان کو شوکاز نوٹس جاری

پاکستان تحریک انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم کیلئے ووٹنگ کے دوران فلور کراسنگ پر اپنے مشکوک ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔
شوکاز نوٹس ان ارکان کو جاری کئے گئے ہیں جو مبینہ طور آئینی ترمیم پر ووٹنگ کے دوران ائب ہوگئے تھے۔
پارٹی نے آخری موقع دینے کے لئے ارکان کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے، تمام ارکان کو انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنی صفائی دینے کا موقع دیا جائے گا۔
شوکاز نوٹس سینیٹر زرقہ تیمور، فیصل سلیم، زین قریشی، ریاض فتیانہ، مقداد علی اور دیگر کو جاری کئے گئے  ۔
شوکاز نوٹس جاری کرنے کی اجازت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دی۔