اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے ممبران کاخصوصی پارلیمانی کمیٹی میں شرکت نہ کرنے کا حتمی فیصلہ ،سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق سے چیف جسٹس کی تعیناتی کے حوالے سے بنائی گئی سپیشل پارلیمانی کمیٹی کے ممبران نے ملاقات کی ،سنی اتحاد نے فیصلے سے اسپیکر کے چیمبر میں ہونے والی میٹنگ میں آگاہ کیا کر دیا
اس سے پہلے سنی اتحاد کونسل کے ممبران نے کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی جس کے باعث کمیٹی نے احسن اقبال، رعنا انصر ، راجہ پرویز اشرف اور کامران مرتضی پر مشتمل ایک سب کمیٹی بنائی جن کے زمہ سنی اتحاد کونسل کے ممبران سے ملاقات کر کے انہیں اجلاس میں شرکت کے لئے قائل کرنے کا کہا گیا۔
سب کمیٹی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے میٹنگ کی درخواست کی۔ سپیکر سردار ایاز صادق کے چیمبر میں اب سے کچھ دیر پہلے سب کمیٹی کے ممبران اور سنی اتحاد کونسل کے ممبران کے درمیان ملاقات ہوئی۔ سپیکر اسمبلی کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں سب کمیٹی کے ممبران اور بیرسٹر گوہر علی خان نے شرکت کی۔
اجلاسوں میں شرکت نہیں کریں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی اور کمیٹی کی ممبران کی طرف سے سنی اتحاد کونسل کو کمیٹی میں شرکت کی دعوت دی گئی مگر بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ انکی پارٹی کی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کریں گے۔
چیف جسٹس تقرر: سنی اتحاد کونسل کے ممبران کاخصوصی پارلیمانی کمیٹی میں شرکت نہ کرنے کا حتمی فیصلہ







