بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایک لاکھ سے زائد افراد ڈی چوک پر احتجاج میں ساتھ دیں تو خان رہا ہوجائے گا، شیر افضل مروت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اگر ایک لاکھ سے زائد پاکستانی میرے ساتھ ڈی چوک پر احتجاج کیلئے نکلیں تو عمران خان کو رہا ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
شیر افضل مروت نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نو مئی سے لے کر آج تک مار کھانے میں ہماری کافی تربیت ہوگئی ہے۔
ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کو کہنا چاہتا ہوں کہ احتجاج کو احتجاج کمیٹی کے حوالے کیا جائے اس کیلئے آپ سب مل کر آواز اٹھائیں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ میں خود ایسے کسی احتجاج کا حصہ نہیں بننا چاہوں گا جس میں مجھے یقین ہی نہ ہو کہ احتجاج شروع اور ختم ہونے میں ہماری مشاورت ہوگی یا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر احتجاج احتجاج کمیٹی کی وساطت سے ہوا تو میں آُ کے بیچ میں ہوں گا۔