بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بی این پی قیادت نےمیرے والدسے زبردستی پریس کانفرنس کرائی ،قاسم رونجھو

اسلام آباد: بی این پی کے مستعفی سینیٹر قاسم رونجھو کے بیٹے جہانزیب رونجھو نے دعویٰ کیاہے کہ بی این پی قیادت نے ان کے والدسے زبردستی پریس کانفرنس کرائی جس میں حقائق کے منافی کہانی بیان کی گئ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘پراپنے پیغام میں جہانزیب رونجھونے کہاکہ  افسو س ہواکہ بی این پی قیادت اپنے سینیٹر سے پریس کانفرنس کرائی،وضح ہےکہ دباوڈالاگیااور زبردستی پریس  کانفرنس کرائی گئی۔انہوں نے کہاکہ بی این پی قیادت سے یہ توقع نہیں تھی انہوں نے کاکہ میرے والدپہلے ہی استعفیٰ دے چکے تھے۔