بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یحییٰ آفریدی کاتعلق مولانا کے آبائی شہرڈیرہ سے

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)  26 ویں آئینی ترمیم کے بعد نئے چیف جسٹس   کی تعیناتی کے لیے بنائی گئی خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو بطور چیف جسٹس پاکستان نامزد کرنے پر اتفاق کرلیا، سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے بائیکاٹ کے باعث نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی نے بنا اپوزیشن ممبران نے فیصلہ لیا۔ پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے اجلاس کے با ئیکاٹ کا اعلان کیا، جس کے بعد دیگر کمیٹی ارکان کی جانب سے پی ٹی آئی کو منانے کی کوششیں کی گئیں جو ناکام ہوئیں۔ بعدازاں شام چار بجے بلایا جانے والا اجلاس رات کو نو بجے پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ممبران کے بنا ہی شروع ہوا  ۔جسٹس یحیٰی آفریدی کاتعلق ڈیرہ اسماعیل خان  سے ہے جو مولانا فضل الرحمان کا آبائی شہر اور حلقہ ہے جسٹس یحیٰ آفریدی کا تعلق اسی قصبے سے ہے ۔  جسٹس یحیٰ آفریدی 23 جنوری 1965 کو ڈیرہ اسماعیل خان کے قبائلی علاقے میں سردار قبیلے میں پیدا ہوئے انتہائی ابتدائی تعلیم کے بعد لاہور ایچی سن کالج میں داخل ہوئے جہاں سے او اور اے لیول کا امتحان 1980 تا 1982 پاس کیا وہ ایچی سن کالج میں ہیڈ بوائے بھی رہے اور پھر گورنمنٹ کالج لاہور میں اکنامکس اور پولیٹیکل سائنس میں گریجویشن 1985 میں مکمل کی ، جس کے بعد 1988 میں پنجاب یونیورسٹی سے منسک لاء کالج میں داخلہ لیا جہاں سے ایل ایل بی کیا 1989 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اکنامکس کا امتحان بھی پاس کیا اور پھر برطانیہ کا سفر باندھا جہاں 1991 میں جیسز کالج کیمرج یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی۔  اپنی تعلیم کے دوران انہوں نے ایچی سن کالج سے عمر حیات گولڈ میڈل برائے سپورٹس حاصل کیا ، 1989 /90 میں انہیں برٹش فارن ایند کامن ویلتھ سکالر شپ کے لیے منتخب کیا گیا ، وہ کیمبرج یونیورسٹی پولو ٹیم کے بھی رکن رہے ،انہیں نوجوان وکیل کورس لندن کے لیے بھی منتخب کیا گیا جس کے بعد وہ عملی زندگی میں وکالت سے منسلک ہوئے، 1990 میں وکالت کا آغاز کرنے والے جسٹس یحی آفریدی خیبرپختونخوا کے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بھی رہے۔  1991 میں وہ خیبر پختونخوا ہائیکورٹ کے وکیل بنے اور 2004 میں سپریم کورٹ میں بطور وکیل رجسٹر ہوئے وہ 1994 میں صوبہ سرحد(موجودہ خیبر پختونخوا ) میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل رہے ، 1995 میں فیڈرل کونسل برائے گورنمنٹ آف پاکستان کی حیثیت سے کام کیا اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے 1997 سے 2012 تک آفریدی ، شاہ ، من اللہ لاء فرم میں پارٹنر شپ بھی کی 15 مارچ 2010 کو پہلے ایڈیشنل جج اور15 مارچ 2012 میں مستقل جج پشاور ہائیکورٹ کی حیثیت سے حلف اٹھایا ، جہاں انہوں نے اپنی قابلیت کی بنیاد پر 30 دسمبر 2016 کو پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھایا ، وہ قبائلی علاقے سے اس عہدے پر پہنچنے والی پہلی شخصیت تھے ، 28 جون 2018 کو انہیں سپریم کورٹ میں جج مقرر کیا گیا جہاں وہ اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ، وہ اس وقت سنیارٹی کے حساب سے تیسرے نمبر پر ہیں ۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر صدارتی ریفرنس میں قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست کو مسترد کیا تھا ،حال ہی میں وہ چیف جسٹس کے ساتھ ان چار ججوں میں شامل تھے جنھوں نے مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو الاٹ کرنے کی مخالفت کی تھی۔  جسٹس یحییٰ آفریدی کی عمر اس وقت 59 سال ہے اور اگر بطور چیف جسٹس  تقرری پر انھیں ریٹائرمنٹ کی مقررہ عمر تک پہنچنے سے تین برس قبل ہی ریٹائر ہونا پڑے گا۔ قانونی ماہرین جسٹس یحیٰ آفریدی چیف جسٹس کے عہدے کے لیے انتخاب کے بعد جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کے پاس شائد فوجی طرز عمل کے مطابق سپریم کورٹ میں رہنے کا کوئی جواز باقی نا رہے کہ فوج میں “سپر سیڈ ” جنرل ہو تو سنیئرز ماتحت کو سیلوٹ کرنے کے بجائے استعفیٰ دینے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن یہاں کیا معاملہ ہوتا ہے صرف چند دن انتظار باقی ہے ۔